قائد کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ،شاہ عبد الحق

قائد کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ،شاہ عبد الحق

کراچی (این این آئی)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ سید عبد القادر شیرازی، سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،مولانا الطاف قادری،علامہ کامران رضوی،مولانا محمد اسحاق خلیلی،علامہ شوکت سیالوی،علامہ سید راشد رضوی نے۔۔

 کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے انمول اصول پوری ملت کیلئے مشعل راہ ہیں۔بد قسمتی سے قائد کے پاکستان میں قوم کرپشن،مہنگائی اور بھاری سودی قرضوں کے بوجھ تلے دَبی ہوئی ہے ،غریب عوام کو تعلیم ،صحت اور صاف پانی بھی میسر نہیں ۔ قائد کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔انہوں نے قائد اعظم کے یو م پیدائش کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو کو شش کرنا ہوں گی۔شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کے 77 سال محرومیوں اور مجبوریوں کی ناقابل فراموش داستان ہیں۔ قائداعظم پاکستان کو اسلامی و فلاحی اور دنیا کے لیے ایک مثالی ملک بنانا چاہتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں