منشیات کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسلحہ اور منشیات کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔
،گرفتار ملزمان میں شاہ زیب احمد ولد نزیر احمد، سفیان ولد نور محمد شامل۔ملزم شاہ زیب احمد کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین (بلا نمبر)، ایک عدد موبائل فون اور نقد رقم 120 روپے برآمد ہوئی۔ملزم سفیان کی تلاشی کے دوران 200 گرام چرس اور نقد رقم 100 روپے برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 711/2025 بجرم دفعہ 23(i-A) سندھ آرمز ایکٹ اور مقدمہ الزام نمبر 712/2025 بجرم دفعہ 9(i)(3)(a) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔