بینظیر بھٹو کی برسی کل منائی جائیگی، تیاریاں آخری مراحل میں

بینظیر بھٹو کی برسی کل منائی جائیگی، تیاریاں آخری مراحل میں

مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی، اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے پارٹی کارکنان، رہنما اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، برسی کے موقع پر بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزارات کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آنے والے کارکنان اور زائرین کے لیے کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ برسی کی مرکزی تقریب دوپہر دو بجے شروع ہوگی، جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے نگرانی کی جارہی ہے ۔ واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تقریب کی نگرانی کی جائیگی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے برسی کو پُرامن اور منظم انداز میں منعقد کرانے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں