محراب پور:ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والا اور راہ گیر قتل

محراب پور:ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والا اور راہ گیر قتل

غلام شبیر زیورات گروی رکھوا کربینک سے 13لاکھ روپے لون نکلوا کرجارہا تھاموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا، واردات کے بعد اسلحہ لہراتے فرار3

محراب پور، کنڈیارو(نمائندگان دنیا)محراب پور شہر میں ڈکیتی میں مزاحمت کرنے والا اور راہ گیر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیئے ، جبکہ بچہ شدید زخمی ہوا، پولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہر کے بیچ میں آدھا گھنٹہ سرعام فائرنگ کرنیوالے سفاک قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہے، واقعہ محراب پور تھانے سے تھوڑا فاصلے پر ٹھری روڈ پر قائم بینک کے قریب پیش آیا، جہاں بینک کے باہر گھات  لگائے ڈاکوؤں نے زیورات گروی رکھوا کر 13 لاکھ لون نکلوا کر شاپنگ کیلئے شاہی بازار جانے والے غلام شبیر شر سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولیاں مارکر قتل کردیا، شہریوں کے پہنچنے پر موٹر سائیکل پر سوار 2ڈاکو فرار ہوگئے ، تیسرا ڈاکو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوا تو شہریوں نے تعاقب کیا، جس پر ڈاکو نے راستے میں آنیوالے عمران مغل کو گولیاں مار کر قتل اور غوثیہ مسجد کے پاس 10 سالہ بچے شایان غوری کوزخمی کر دیا، شہریوں کے مطابق ڈاکو آدھے گھنٹے تک اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، پولیس غائب رہی ، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کانوناری محلے کے قریب گھیراؤ کیا ہوا ہے ، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں