ٹنڈو آدم میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نےبیوی ماردی

ٹنڈو آدم میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نےبیوی ماردی

شبیراں کاگلا دبانے والا نورواوڈ گرفتار، محراب پور میں بھائی نے بھائی زخمی کردیا

ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)ٹنڈوآدم کے قریب گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ جبکہ محراب پور میں بھائی نے بھائی کو زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حدود قیصر گوٹھ سے چند قدم کے فاصلے پر یعقوب پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے شوہر نورو اوڈنے مبینہ اپنی اہلیہ 45سالہ شبیراں کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس کے مطابق شوہر اور اس کی اہلیہ ٹنڈوالہیار کے رہائشی ہیں اور کچھ روز قبل اینٹوں کے بھٹے پر کام کے لئے آئے تھے ، شوہر نورواوڈ نے اپنی اہلیہ شبیراں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، پوسٹمارٹم کے بعد حقیقت سامنے آجائے گی، بعد ازاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس سے تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب محراب پور میں مکان کے تنازع پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی زخمی ہوگیا، نیو جتوئی تھانے کی حدود میں مکان کی ملکیت کے تنازع پر عیسیٰ کھوسو نے فائرنگ کی، اور اپنے بھائی نعیم الدین کھوسو کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق عیسیٰ کھوسو مکان کے لئے گھر والوں سے جھگڑا کر رہا تھا، بڑے بھائی کے بیچ بچاؤ پر اسے گولی مار دی، زخمی کو ابتدائی طبی امداد بعد ازاں نواب شاہ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں