جامعہ مجیدیہ ملیر میں جلسہ دستار بندی کی تقریب کل ہوگی
کراچی (این این آئی)علوم عالیہ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ مجیدیہ کے مہتمم و منتظم اعلیٰ مفتی محمد طارق کے مطابق 27دسمبربروز ہفتہ شام0بجے جلسہ دستار بندی کی تقریب منعقد ہوگی۔۔۔
،تقریب کے شرکاء سے خطیب ہر دل عزیز مولانا تنویر الحق تھانوی اور مفتی عبدالواحد قریشی خصوصی خطاب فرمائینگے جبکہ اس تقریب میں جامعہ حمادیہ کے صدر مدرس اور وفاق المدارس العربیہ کے مسؤل مولانا قاسم عبداﷲ، مولانا محمد نعمان اور رئیس الجامعہ ، جامع مسجد دھوراجی و دیگر مہمانان خاص اس پروگرام میں شرکت فرمارہے ہیں۔