چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کا مجاہد گراؤنڈ کا ہنگامی دورہ

چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کا مجاہد گراؤنڈ کا ہنگامی دورہ

کراچی(آئی این پی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے ناظم آباد نمبر 01 یونین کمیٹی نمبر 05 میں واقع مجاہد گراؤنڈ کا اچانک اور۔۔۔

 تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کو متعلقہ حکام نے گراؤنڈ میں جاری تعمیراتی مراحل، سہولیات اور تکمیلی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے اس موقع پر موجود افسران کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار کو فوری طور پر مزید تیز کیا جائے اور کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں