مرکزی مسلم لیگ میں مختلف جماعتوں کے نامور رہنماؤں کی شمولیت
کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ میں سیاسی شخصیات اور عوامی نمائندوں کی شمولیت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ ۔۔۔
اسی تسلسل میں کراچی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنے والی لیاری کی نامور شخصیات نے اپنے ساتھیوں سمیت مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ق لیگ کراچی کے نائب صدر عثمان حسین سنگھار،نائب صدرڈسٹرکٹ ساتھ محمدعباس سومرو،ترک جماعت پنچائیت کمیٹی ممبرعبدالغفورترک ،سکندربھٹی ،عیسی آدم سنگھار، عبدالخالق بلوچ،محمدعزیرمیمن سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں جو مقامی سطح پر مختلف سیاسی جماعتوں میں تنظیمی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے تمام شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں تجربہ رکھنے والے افراد کی شمولیت سے جماعت کو مزید تقویت ملے گی۔ اجلاس میں ضلع جنوبی کے صدر مہدی اسحاق ، محمد عاقب بھی موجود تھے ۔