دنیا سے بے رغبتی اللہ کی محبت کا ذریعہ ہے ، علامہ الیا س قادری

دنیا سے بے رغبتی اللہ کی محبت کا ذریعہ ہے ، علامہ الیا س قادری

کراچی (این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ قناعت یہ ہے کہ اللہ نے جو عطا کیا اس پر صبر اور شکر کیا جائے۔۔

 ، اُسی کو کافی سمجھا جائے اور دوسروں کے پاس موجود چیزوں سے دل کو بے نیاز رکھا جائے ۔ ، دنیا سے بے رغبتی اللہ کی محبت کا ذریعہ ہے اور لوگوں کے مال سے بے نیازی لوگوں کی محبت کا سبب بنتی ہے ، تو ہمیں چاہئے اللہ نے جو دیا اس پر صبر و شکر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رجب المرجب کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ انسان کا اصل وقار اسی میں ہے کہ وہ کسی سے کچھ نہ مانگے اور دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں