لاڑکانہ:انٹر میڈیٹ بورڈ میں ڈیجیٹل، ای مارکنگ لیبز کا افتتاح

لاڑکانہ:انٹر میڈیٹ بورڈ میں ڈیجیٹل، ای مارکنگ لیبز کا افتتاح

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ میں ڈیجیٹل لیب اور ای مارکنگ لیب کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جامعات و بورڈز محمد عباس بلوچ، چیئرمین انٹر بورڈ لاڑکانہ، بورڈ کے افسران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کو بورڈ کی مجموعی کارکردگی، امتحانی نظام اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ای مارکنگ لیب کے قیام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امتحانی نظام کو شفاف بنانا اور نتائج کی بروقت تیاری اور اعلان کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیمی بورڈز میں اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں