تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے پروگرام کیے جائیں، رفیع احمد
کراچی (این این آئی)ملکی حالات سے عوام اور بلخصوص طلبہ کو آگہی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
یہ بات گزشتہ روز یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام حق خودارادیت مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ، اقوام متحدہ خاموش بیٹھی ہے ، انڈیا کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے ۔ پاکستان میں ہمارے دشمن نے منشیات کو عام کر دیا ہے ،بالخصوص اس سے ہمارے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں۔ رفیع احمد نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف زیادہ پروگرام کیے جائیں۔