بارودی مواد کیس :ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 بارودی مواد کیس :ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی منتظم عدالت نے رئیس گوٹھ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزمان نیاز عرف گنک، حمدان اور جلیل احمد کو عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو رئیس گوٹھ حب ریور روڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تقریباً دو ہزار کلو بارودی مواد، 30 سے زائد پلاسٹک ڈرم، گیس سلنڈر سمیت دیگر حساس اشیا برآمد کی گئی تھیں، جو دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔ تفتیشی حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید برگیڈ فتنہ الہندوستان سے ہے جبکہ مزید تفتیش اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ ناگزیر ہے ۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کی استدعا منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں