مائی کلاچی روڈ واقعہ، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

مائی کلاچی روڈ واقعہ، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر خشک مین ہول سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملنے کے اندوہناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

نجی ٹی کے مطابق لرزہ خیز قتل کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، یہ خصوصی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے احکامات پر بنائی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی کریں گے ۔ تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی، تین انسپکٹرز اور ایک سب انسپکٹر شامل ہیں۔جاری کردہ حکمنامے کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم ماں اور بچوں کے قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قتل کے اصل محرکات، پس پردہ حقائق اور اس اندوہناک واردات میں ممکنہ طور پر ملوث دیگر ملزمان کا بھی سراغ لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں