معلم کے سرپرڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا

معلم کے سرپرڈنڈا مارنے  سے زخمی بچہ چل بسا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی 6 سالہ حسن چل بسا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔بچے کے والد حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا، چند روز بعد اسپتال سے حسن کو فارغ کر دیا گیا تھا۔حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چند روز بعد ہی دوبارہ طبعیت بگڑنے پر حسن کو اسپتال لائے تھے ، حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں