جامعہ کراچی اور ٹی ایم سی ناظم آباد میں پوائنٹ بس کی مرمت کا معاہدہ
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی اور ٹان میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) ناظم آباد ٹاؤن، کراچی کے درمیان پوائنٹ بس کی مرمت اور۔۔۔
بحالی مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ، جامعہ کراچی میں دستخط گئے ۔مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے دستخط کئے ۔اس موقع پر رجسٹرار، روئسائے کلیہ جات، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام، سینڈیکیٹ کے اراکین، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے نمائندے ، فیکلٹی ممبران، ٹرانسپورٹ یونٹ کا عملہ، آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ڈائریکٹر اور عملہ، ٹان کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق، ٹی ایم سی ناظم آباد ٹان کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے عطیہ کی گئی ایک پوائنٹ بس کو لے جاکر کر اس کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کرے گا۔ مرمت اور ازسرِ نو تیاری کے بعد مذکورہ بس جامعہ کراچی کے حوالے کر دی جائے گی۔