جوڈیشل مجسٹریٹ کا تھانے پرچھاپہ حبسِ بے جا میں رکھا شہری بازیاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تھانہ شارع فیصل پر چھاپہ مار کر حبسِ بے جا میں رکھے گئے ۔۔۔
شہری خادم حسین کو بازیاب کرالیا اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سیشن عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تھانہ شارع فیصل کا دورہ کیا، جہاں سے شہری خادم حسین کو پولیس حراست سے بازیاب کرایا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے بازیاب شہری کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔