شہرمیں موجودتمام عمارتوں کا سروے کیاجائے ، حنیف طیب
کراچی(این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب ودیگرنے سانحہ گل پلازہ پرمشترکہ بیان میں کہاکہ ہرانسانیت سوزسانحہ ہمارے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے ناکام رہااس سے پہلے بھی کراچی میں کئی بارایسے سانحات رونما ہوچکے ہیں۔
لیکن انتظامیہ نے جان ومال کی حفاظت کی ریاستی ذمہ داری کبھی بھی پوری نہیں کی ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کروائی جائے تاجروں اورمتاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مددفراہم کی جائے آئندہ ایسے سانحات نہ ہوں اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے روڈ میپ تیارکیاجائے ۔ شہرمیں موجودتمام بلڈنگ کا سروے کیاجائے ایمرجنسی کی صورت میں بلڈنگ میں کتنے راستے نکلنے کے موجودہیں آگ بجھانے کے لئے کیااقدامات کئے گئے ہیں۔