نیٹ میٹرنگ میں ناانصافیاں فوری ختم کی جائیں،پاسبان

نیٹ میٹرنگ میں ناانصافیاں  فوری ختم کی جائیں،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں میں مسلسل ردوبدل، عوام سے کیے گئے وعدوں سے انحراف اور سولر توانائی کے فروغ میں رکاوٹیں عوام کے ساتھ بدترین ظلم کے مترادف ہے ۔

 حکومت اور ریگولیٹرز کی پالیسیوں نے توانائی کے بحران، مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے سے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے ۔ یہ رویہ نہ صرف عوام دشمن ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہے ۔ نیٹ میٹرنگ میں عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیاں فوری ختم کی جائیں۔ سولر صارفین پر غیر ضروری فیسوں، کٹوتیوں اور رکاوٹوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ وہ پی ڈی پی سینٹرل کے زیر اہتمام یو پی موڑ، نارتھ کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں