بلدیہ عظمیٰ کا 2 ارب 40 کروڑکے ترقیاتی منصوبے کا آغاز

بلدیہ عظمیٰ کا 2 ارب 40 کروڑکے ترقیاتی منصوبے کا آغاز

یونین کونسل سطح پر گلیوں، سڑکوں، نکاسی آب اور پارکوں کی بحالی شاملتکمیل کی آخری تاریخ 30جون مقرر، تاخیر پرسخت کارروائی ہوگی، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں محلوں کی سطح پر بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے 2ارب 40 کروڑ روپے کے یونین کونسل سطح کے ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ اس منصوبے کا مقصد کراچی کے اندرونی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور نچلی سطح پر درپیش دیرینہ شہری مسائل کا حل فراہم کرنا ہے ۔یہ منصوبہ رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس کے تحت اندرونی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بحالی، سڑکوں کی ازسرِنو پختگی، عوامی مقامات کی خوبصورتی اور پارکوں کی تعمیر و بحالی جیسے اقدامات شامل ہیں۔یہ منصوبہ ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری کیا گیا ہے اور اس کے ٹھیکے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہ کام انتہائی ضروری ہیں اور مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ،30 جون 2026 کی واضح مدت مقرر کر دی گئی ہے ، اگر متعلقہ افسران مقررہ وقت میں کام مکمل نہ کر سکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں