کار شوروم پر بھتہ خوروں کی فائرنگ ایس ایم جی کے 16خول برآمد

کار شوروم پر بھتہ خوروں کی فائرنگ ایس ایم جی کے 16خول برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں کار شوروم پر بھتہ خوروں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیس آیا۔۔

 جس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بڑے ہتھیار سے فائرنگ کی۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کے 16 خالی خول ملے ۔ملنے والے خول فارنسک کے لیے بھجوادیے گئے ۔ فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔شوروم مالک کو جنوری میں بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔ واقعہ میں گینگ وار بھتہ خور گروپ ملوث ہے ۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں