260 گراں فروشوں پر 17لاکھ سے زائد جرمانہ، 15 گرفتار، 3 دکانیں سربمہر

260 گراں فروشوں پر 17لاکھ سے زائد جرمانہ، 15 گرفتار، 3 دکانیں سربمہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ ناجائز منافغ خوری پر قابو پانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کا زیادہ آکشن کرائیں گے اوراس کی تفصیلات کمشنر کو ہر روز پیش کریں گے ۔دریں اثنا کمشنر آفس نے آٹھویں رمضان میں کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق260گراں فروشوں پر 17 لاکھ 58 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔15 گراں فروش گرفتار کیا گیا، تین دکانیں سیل کی گئیں ۔کمشنر کی ہدایت پر ایک ہزار 60 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں ،نرخوں پر اشیاء کی نیلامی کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر یو ں نے انتظامیہ کی کو ششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں