دنیا تباہ کن جنگ کے قریب جا پہنچی ،چیئرمین صدر ٹاؤن

دنیا تباہ کن جنگ کے قریب  جا پہنچی ،چیئرمین صدر ٹاؤن

کراچی (آئی این پی)چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ عالمی منظرنامہ انتہائی تشویشناک شکل اختیار کر چکا ہے اور عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو ایک نئی اور تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عالمی قیادت طاقت کے بجائے تدبر، مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دے ، بصورت دیگر اس تصادم کے نتائج پوری انسانیت کے لیے ناقابلِ تلافی ہوں گے ۔منصور احمد شیخ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں