خداداد کالونی میں گیزر پھٹنے سے ایک شخص زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )خدا داد کالونی میں گھر کے اندر جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔۔۔
جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ پہنچایا ، چھیپا حکام کے مطابق واقعہ گھر میں گیزر پھٹنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 40 سالہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جو کہ 80 فیصد تک جھلس گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔