سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 19 دکانیں سربمہر

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 19 دکانیں سربمہر

جاری مہم میں گراں فروشوں پر 3 کروڑ 14لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیادوہفتوں میں 95 لاکھ تیس ہزار 954 روپے قیمت کی اشیابذریعہ آکشن فروخت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔دو ہفتوں کے دوران گراں فروشی کے خلاف جاری مہم میں تین ہزار 739 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ان پر 3 کروڑ 14لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔بار بار گراں فروشی کے مرتکب پائے جانے والے 81 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 19گراں فروشوں کی دکانیں سیل کی گئیں۔ مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے سرکاری نرخوں پر اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں بذریعہ آکشن فروخت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمشنر آفس نے گزشتہ دو ہفتہ کی آکشن رپورٹ کی تفصیلات جاری کی جس کے مطابق 19فروری سے چھ مارچ کے دوران دو ہفتوں میں 95 لاکھ تیس ہزار 954 روپے قیمت کی 38 ہزار 326 کلو اشیا فروخت کی گئیں ۔جن میں 51 لاکھ 8871 روپے قیمت کی 22 ہزار 560کلو پھل آکشن کے ذریعے سرکاری نرخ پر فروخت کئے گئے ۔جبکہ تین لاکھ 25 ہزار 362روپے قیمت کی سات ہزار چار سو چار کلو سے سبزیان بذریعہ آکشن فروخت کی گئیں۔ علاوہ ازیں 34 لاکھ 50 ہزار 753 روپے قیمت کا میٹ اور پولٹری فروخت کی گئی جبکہ چھ لاکھ 45ہزار 969روپے  اشیا آکشن کے ذریعے فروخت کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں