پٹرولیم قیمتوں نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں، زین شاہ
کراچی(این این آئی)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
ایک ہی فیصلے میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کو عام آدمی کے حالات اور مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔عید سے قبل اس ظالمانہ اضافے نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔