خواتین کے عالمی دن پراقلیتی خواتین کی ریلی، حقوق سے محرومی پراحتجاج

خواتین کے عالمی دن پراقلیتی خواتین کی ریلی، حقوق سے محرومی پراحتجاج

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)خواتین کے عالمی دن پر اقلیتی کمیونٹی کی خواتین نے ریلی نکالی، اور حقوق سے محرومی پر احتجاج کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی ترقی خواتین کی عزت، تحفظ اور برابری کے بغیر ممکن نہیں لیکن سندھ سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کاروکاری کے الزام میں قتل، کم عمری کی شادیاں، گھریلو تشدد اور معاشی عدم مساوات سمیت کئی مسائل ایسے ہیں جن کے باعث خواتین کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں