لاڑکانہ:ایرانی اسکول پربمباری، شہید طالبات کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

لاڑکانہ:ایرانی اسکول پربمباری، شہید طالبات کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں قومی عوامی تحریک مرکز کی اپیل پر ایران کے اسکول پر بمباری کے نتیجے میں شہید 185 طالبات کی غائبانہ نماز جنازہ جناح باغ میں ادا اور شہدا کے لیے دعا کی گئی۔

اس موقع پر رہنماؤں سکندر لاشاری، جمیل میمن اور دیگر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اسکول پر بمباری کر کے معصوم طالبات کو شہید کیا جو جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ، رہنماؤں نے دنیا کے مہذب ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امریکہ اور اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر آئینی جنگ کو بند کرایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں