مزار قلندر سے اغوا لڑکی خیر پور میرس سے بازیاب، 2گرفتار
نائلہ چانڈیو کے ورثا کی رپورٹ پرپولیس کارروائی، گرفتار خواتین سے تفتیش جاریکرونڈی، مورو کے 2نوجوان بھی لاپتہ، اغوا کا شبہ، راجہ مل سرسوں بیچنے سہون گیا تھا
سہون، محراب پور (نمائندگان دنیا )سہون شریف میں مزار حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے اغوا ہونے والی 12سالہ لڑکی نائلہ چانڈیو کو سہون پولیس نے خیرپورمیرس سے بازیاب کرالیا ہے ، ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ لڑکی نائلہ چانڈیو کے ورثاء نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد ایس ایچ او سہون ذوالفقار اوڈہانو، انچارج ون فائیو مددگار منظور دل کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے خیرپورمیرس میں چھاپہ مار کر نائلہ چانڈیوکو بازیاب کرالیا ہے ، جبکہ اغواکار دو خواتین کو بھی سہون پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ لڑکی اغو ا کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہونگی، پولیس ٹیم اس کیس پر کام کررہی ہے ، امید ہے جلد اغواکار ملزمان گرفتار ہونگے ۔ ادھر کرونڈی شہر کا رہائشی نوجوان راجہ مل بھنگو بہن میں سرسوں بیچ کر واپس آتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگیا ہے ، رکشہ شہر کے قریب سے لاوارث حالت میں ملا ہے ، ورثاء نے اغوا کا شک ظاہر کر دیا، مورو شہر کا رہائشی 28 سالہ نوجوان فیصل فراز کوریجو وین سے سہون گیا، لیکن واپس گھر نہیں آیا ہے ، ورثاء نے اغوا کا شک ظاہر کیا ہے ۔