الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 9ہزار راشن تقسیم
کراچی(این این آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں سفید پوش مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 9 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے ، تاکہ ضرورت مند طبقہ ماہِ صیام کی برکتوں سے محروم نہ رہے ۔راشن کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران، معززین علاقہ اور معروف سماجی شخصیات نیشرکت کی۔اس موقع پرمقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد صرف امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے ۔