پٹرولیم قیمتوں میں 55روپے اضافہ عوام پرظلم ،حنیف طیب
کراچی( این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہا ہے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ ناقابل برداشت اورعوام پرظلم ہے ،جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوجائے گی کیا حکومت یکمشت اضافہ واپس لے گی ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لیوی کو کم کرکے بھی عوام کوپٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بحران سے بچایاجاسکتاتھا۔