خواتین کوبااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں،پی پی رہنما

خواتین کوبااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں،پی پی رہنما

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کشمور کے سیکرٹری اطلاعات ایڈوکیٹ رضا مراد چاچڑ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔

 اور انہیں بااختیار بنائے بغیر پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے ، تعلیم کے فروغ، صحت کے حقوق اور جمہوریت کی جدوجہد کی روشن علامت تھیں۔ ان کی سیاسی بصیرت اور قربانیاں آج بھی خواتین کے لیے حوصلے ، جدوجہد اور قیادت کا استعارہ ہیں۔فریال تالپور خواتین کی سیاسی تربیت، رہنمائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں