معاشرے کی ترقی میں خواتین کابنیادی کردار ،گیانچند ایسرانی

معاشرے کی ترقی میں خواتین کابنیادی کردار ،گیانچند ایسرانی

خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتاسندھ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،مشیر

کراچی(اے پی پی)مشیروزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔عالمی یومِ خواتین پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ خو اتین سیاست، تعلیم، طب، معیشت، میڈیا اور سماجی خدمات سمیت ہر میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتی ہے ۔ شہید بی بی کی قیادت میں خواتین کو سیاسی،سماجی اور معاشی سطح پر بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی گئی جوآج بھی جاری ہے ۔صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں خواتین کی فلاح کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مشیر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین اس عزم کی تجدیدکرتا ہے کہ خواتین کو برابری کے حقوق اور مواقع فراہم کیے جائیں۔خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔خواتین کے حقوق کا تحفظ اور باعزت مقام دینا مہذب معاشرے کی پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیاز اور تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ سندھ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں