ترجمان سندھ حکومت کا ایرانی قونصلیٹ کراچی کا دورہ

ترجمان سندھ حکومت کا ایرانی قونصلیٹ کراچی کا دورہ

کراچی (این این آئی) ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے ایرانی قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے قونصل جنرل ایران اکبر عیسی زادہ سے ملاقات کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔تحسین عابدی نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے استقامت، مزاحمت اور حق کی آواز تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے شیعہ سنی کی تفریق سے بالاتر ہو کر امتِ مسلمہ کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف متحد کرنے کا کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کا پیغام آج بھی زندہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں