پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناقابل قبول ، عادل جارج مٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناقابل قبول ، عادل جارج مٹو

کراچی(این این آئی)کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل(سی آر ڈی سی)کے چیئرمین عادل جارج مٹو نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں من مانا اضافہ عوام کا استحصال ہے۔

 حکومت نے ایندھن کے ممکنہ بحران کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ، خلیج میں جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دینا بدترین معاشی پالیسی کا مظہر ہے ،حکومت کے اس اقدام سے غریب عوام اور خصوصا ملازمت پیشہ و مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناقابل قبول ہے، حکومت فوری اضافے پر نظرثانی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں