پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن حکمرانی،حافظ نصراللہ
فی لٹر پرلیوی سمیت120روپے ٹیکس وصولی عوام کے ساتھ ظلم ہےپٹرول مہنگا ہونے سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ جنگ کاجواز بناکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے کا ہوشربا اضافہ چور اورعوام دشمن حکمرانی کی نشانی ہے ۔اس وقت حکومت پٹرول کے فی لٹر پرلیوی سمیت120روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے جوکہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ جب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا جبکہ ابھی پٹرول خریدا ہی نہیں توقیمتیں آسمان پرپہنچاکرعوام پرپٹرول بم گرادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے ۔رمضان کا پیغام بدل دو ظلم کا نظام ہے ۔ لوگوں کو ظلم کے خلاف منظم اورقرآن و جہاد سے جوڑنا ہوگا اسی میں امت کی فلاح ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گھگھرپھاٹک ملیرمیں عوامی دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں ایک ہندو رکن اسمبلی نے شراب پرپابندی کی قرارداد پیش کی جس کو پیپلزپارٹی نے مستردکردیا،جو کہ آئین پاکستان اورقرآن وسنت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔جب تک ظالم چورلٹیرے اوراسلام دشمن قیات مسلط رہے گی عوام کو سکھ وچین اورقیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوسکتا اس لیے جماعت اسلامی نے بدل دونظام کو سنوار دو سندھ کو مہم شرو ع کر رکھی ہے ۔