پولیس مقابلوں میں2ملزمان ہلاک، 3گرفتار
کراچی(اے پی پی)ضلع وسطی کے مختلف تھانوں کی حدودمیں 5 مبینہ پولیس مقابلوں دوران 2 ملزمان ہلاک جبکہ 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی وسطی ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد اکبر ، فرہاد احمد لودھی عرف سیٹھ جبکہ گرفتار ملزمان میں بابر ، نبیل ، احسن ملک (زخمی)، حماد ، آصف ، زین الحسن عرف فوجی اور سلمان شامل ہیں۔ تھانہ بلال کالونی، رضویہ، نیوکراچی صنعتی ایریا اور خواجہ اجمیر کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھے۔