سجاول:کشتی الٹنے سے ڈوبے3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، سپرد خاک
بدھوتالپر (نامہ نگار)سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جنہیں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ گاؤں یعقوب منارو میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید ایک شخص حبیب اللہ کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ پاک بحریہ کے جوان اور مقامی غوطہ خور مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔