جعلی کرنسی نوٹ کیس میں ملزم کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جعلی کرنسی نوٹ برآمدگی کے مقدمے میں ملزم میر محمد مگسی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہائی کی اجازت دے دی۔ مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہے ۔ سماعت کے دوران وکیل ملزم لیاقت گبول نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے نہ تو کوئی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے اور نہ ہی وہ اس مقدمے میں ملوث ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ جعلی کرنسی نوٹوں کے نمبرز بھی مقدمے میں درج نہیں کیے گئے ، جو استغاثہ کے کیس کو کمزور بناتا ہے ۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا ضمانت دی جائے ۔