محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز کا ترقی دینے کا مطالبہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت سندھ کے ویکسی نیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بی پی ایس 6 سے اپ گریڈ کرکے جونیئر ٹیکنیشن (بی پی ایس 9) کے عہدے پر ترقی دی جائے۔
ویکسی نیٹرز کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ سال قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کیے گئے مکتوب میں ویکسینیٹرز سمیت دیگر عملے کی اپ گریڈیشن کی تجویز دی گئی تھی، تاہم تاحال اس پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ محکمہ صحت کے دیگر تکنیکی طبی عملے کی طرح ٹیکنیکل اسٹاف ہیں کیونکہ وہ براہِ راست بچوں کو ویکسین لگاتے ہیں اور ای پی آئی پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔