راجہ اظہر پرسفری پابندیاں ،توہین عدالت کی درخواست دائر

 راجہ اظہر پرسفری پابندیاں ،توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کے خلاف عائد سفری پابندیوں کے معاملے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے 14 اکتوبر 2025 کو متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اس ضمن میں تیس یوم میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی۔ وکیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن ونگ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے تاحال عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث درخواست گزار کا نام بدستور اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے جسکے باعث درخواست گزار کو شدید مشکلات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں