فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے خلاف درخواست مسترد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کورنگی ڈھائی نمبر میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے خلاف دائر درخواست میں عبوری حکم نامہ واپس لیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
عدالت میں ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوڈ اسٹریٹ کا قیام 2006 میں اُس وقت کی سٹی گورنمنٹ کی کونسل قرارداد کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔