شہداد پور میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، قتل کاشبہ

شہداد پور میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، قتل کاشبہ

زلیخاں نے خودکشی کی، شوہر، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردیںروہڑی میں وین کوحادثہ، 17زخمی، جھڈو میں نوجوان کی گھر سے لاش ملی

شہدادپور، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) شہدادپور کے گاؤں خادم حسین زرداری میں دو بچوں کی ماں مسمات زلیخاں چانڈیو گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے متوفیہ کے شوہر حمد علی چانڈیو نے موقف اختیار کیا کہ وہ واقعے کے وقت زمینوں پر پانی کی باری پر گئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر سے فائر کی آواز آئی، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ کی موت واقع ہوئی۔ تاہم لنڈو پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایس ایچ او محمد علی زرداری کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اور حالات و واقعات سے یہ معاملہ قتل کا معلوم ہوتا ہے ۔ ادھر روہڑی میں قومی شاہراہ پر شادی کی تقریب سے واپس آنے والوں کی ویگن تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے 17 مرد خواتین اور بچے زخمی ہو گئے ، جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا، زخمیوں میں گلشن، شہباز، بختاور، مائی نسیمہ، زارا، سیما، عثمان، فریدہ، مائی گلزار، افسانہ، نائلہ، شازیہ، صفیہ، فاطمہ، بہادر علی اور عنایت اللہ سمیجو شامل ہیں۔ جھڈو مین روڈ پر شاہد رحیم زرعی آلات ورکشاپ کے نزدیک اندر سے بند گھر میں چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی نوجوان کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ہیمن ولد لچھمن لوہانہ کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان تین دن سے لاپتہ تھا، پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں