گھرکے باہرکھڑی گاڑی چند منٹوں میں چوری

گھرکے باہرکھڑی گاڑی  چند منٹوں میں چوری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک کالونی تھانے کی حدود میں گھرکے باہرکھڑی کی جانے والی گاڑی چند منٹوں میں چوری ہوگئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات تین بجکر سات منٹ کا وقت ہوتا ہے ،موٹر سائیکل پرسوار2 افراد آتے ہیں اور اطراف کا جائزہ لیتے ہیں، ایک شخص موٹر سائیکل سے اترتا ہے اور گاڑی کا لاک کھولتا ہے ،ملزم گاڑی اسٹارٹ کر کے ساتھ لے جاتا ہے ، واردات کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مدعی کے مطابق میں نے اپنی گاڑی تین بجے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی، چار بجے دیکھا تو گاڑی غائب تھی، پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ کیس اے وی سی سی منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں