غیرقانونی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری کو بے نقاب کرتے ہوئے خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ملیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں دواسازی کے دھندے کی حامل جعلی فیکٹری کو بے نقاب کیاگیا،کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جو فیکٹری کا مالک اور آپریٹر نکلا۔چھاپے میں بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کی گئی۔