گرمی کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

گرمی کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرمی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک براہ راست دھوپ کی تپش سے دور رہا جائے ، پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں