پی آئی اے اسکاؤٹس یونٹ لیڈر سیمینار کا انعقاد
کراچی (سٹی ڈیسک) پی آئی اے کے جنرل منیجر و صوبائی اسکاؤٹ کمشنر محمد شعیب ڈاہری نے کہا ہے کہ اسکاؤٹنگ سے نوجوانوں کے کردار کو اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے ۔
اسکاؤٹنگ نہ صرف جسمانی، دماغی اور روحانی تربیت کے لیے معاون ہے بلکہ اس سے منظم اور قابل فخر نوجوان لیڈرشپ تیار کی جاسکتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلستان جوہر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادری کے مطابق نیشنل یوتھ پالیسی، ٹریننگ پالیسی اور معاشرتی بہبود سرگرمیوں پر لیکچر شامل تھے ۔سیکرٹری ٹریننگ محمد ایاز پروگرام آرگنائزر تھے ۔