اورنگی میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت
کراچی(این این آئی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن، حاجی جمیل ضیا نے شدید ہیٹ ویو کے پیشِ نظر اورنگی ٹاؤن میں فوری ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خود کو دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھیں۔ اورنگی ٹاؤن کی حدود میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے خصوصی کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں جہاں ٹھنڈے پانی، مشروبات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن تیاری مکمل رکھیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔