رانگ وے استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے ٹریفک پولیس کا اہم اقدام
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رانگ وے استعمال کرنے والے شہریوں کے چالان کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم اقدام اٹھا لیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری رانگ وے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں، ایس اوز کو ایسے شہریوں کے چالان کیلیے گیجٹس دیے ہیں۔پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسپیشل ٹریفک فلو یونٹ جلد سڑکوں پر نظر آئے گا، ٹریفک پولیس کے افسران کو انفورسمنٹ ٹول دینا شروع کر دیے ہیں، شہر کے 36 مقامات ایسے ہیں جہاں رانگ وے سے زیادہ مسئلہ آتا ہے ، ٹریفک فلو یونٹ کی تعیناتی کے بعد ون وے کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ فیس لیس ٹریکنگ سسٹم (ای چالان) شہر میں ہر جگہ موجود نہیں، اس سسٹم کے بعد مینوئل چالان ختم کر دیا، سسٹم سے کہیں فائدے اور کہیں نقصان بھی ہوا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر بھی چالان ہوں گے ۔