معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر تجدیدِ عہدِ وفا کنونشن

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر  تجدیدِ عہدِ وفا کنونشن

کراچی(این این آئی)معرکہ حق ’’بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر شارع فیصل، عمر کالونی میں ایک عظیم الشان تجدیدِ عہدِ وفا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

جو ممبر مجلسِ شوری و فوکل پرسن علما کمیٹی سندھ محمد عاقب خان سواتی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا۔کنونشن میں کچی آبادی کے رہنماؤں مولانا عابد، ایڈووکیٹ جاوید شاہ، عالم زیب سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع، سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی۔محمد عاقب خان سواتی نے کہا کہ فوج ملک کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں