کھیلوں کے زوال کی ایک وجہ سیاسی مداخلت ،شیخ الجامعہ
کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی کثرت کے باوجود باصلاحیت افراد کی کمی ایک اہم چیلنج ہے ۔
ملک میں کھیلوں کے شعبے میں زوال کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، جس میں ایک بڑی وجہ اسپورٹس میں سیاسی مداخلت بھی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے اسپورٹس سائنسز کی اہمیت کو اجاگرکیا۔